Menu
Menu

Urdu Theory Test 6

You have 57 minutes to answer 50 multiple choice theory test questions. You need to answer at least 43 out of 50 questions correctly to pass. You can review your answer after each question or you can review all of your answers at the end of the test. Best of luck!

Tests Taken

Last Score

Average Score

Your Progress

Test Quick View

Click on an answer to view the correct choice along with the explanation.

A Approaching a dip in the road
جب گاڑی اترائی کی طرف جارہی ہو

B In a one-way street
ون وے روڈ پر

C Just after a bend
موڑ کے فورا بعد

D On a 30 mph road
تیس میل فی گھنٹہ حد رفتار والی سڑک پر

Correct Answer: A Approaching a dip in the road
جب گاڑی اترائی کی طرف جارہی ہو

Explanation: As you begin to think about overtaking, ask yourself if it's really necessary. If you can't see well ahead stay back and wait for a safer place to pull out.
جیسے ہی آپ اوورٹیک کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کریں اپنے آپ سے پوچھیں کیا یہ کرنا واقع ضروری ہے۔اگر آپ آگے ٹھیک سے نہیں دیکھ سکتے تو پیچھے رہیں اور آگے جانے کے لئے محافظ جگہ کا انتظار کریں۔

A Change direction
اپنا رخ بدل لیجئے

B Hold your speed
اپنی رفتار پر قائم رہیں

C Slow down
آہستہ ہو جائیں

D Speed up
رفتار تیز کردیں

Correct Answer: C Slow down
آہستہ ہو جائیں

Explanation: A long lorry with a heavy load will need more time to pass you than a car, especially on an uphill stretch of road. Slow down and allow the lorry to pass.
ایک لمبی لوری جس میں بھاری سامان لدا ہو آپ کو پاس کرنے میں ایک گاڑی کی نسبت زیادہ وقت لے گی خاص طور پر سڑک پر چڑھائی ہو آپ آہستہ ہوجائیں اور لوری کو پاس کرنے دیں۔

A bend sharply to the left
بائیں طرف خطرناک موڑ ہے

B bend sharply to the right
دائیں طرف خطرناک موڑ ہے

C go steeply downhill
پہاڑی کے ڈھلوان کی طرف جائے گی

D go steeply uphill
پہاڑی کے اوپر چڑھائی کی طرف جائے گی

Correct Answer: A bend sharply to the left
بائیں طرف خطرناک موڑ ہے

Explanation: Adjust your speed in good time and select the correct gear for your speed. Going too fast into the bend could cause you to lose control. Braking late and harshly while changing direction reduces your vehicle's grip on the road, and is likely to cause a skid.
اچھے وقت میں اپنی رفتار ٹھیک کرلیں اور اپنی رفتار کے لئے ٹھیک گیئر منتخب کرلیں۔ تیزی سے موڑ موڑنا آپ کے قابو کھونے کا سبب بن سکتا ہے۔ اپنی سمت تبدیل کرتے ہوئے دیر سے اور ایک دم بریک لگانے سے آپ کی گاڑی کی سڑک پر گرفت کم ہوجاتی ہے اور ممکن ہے کہ اس وجہ سے گاڑی پھسل جائے

A give signals correctly
درست اشارے دے سکے

B obtain car insurance
کار کی انشورنس حاصل کرسکے

C react very quickly
فورا ردعمل دکھا سکے

D understand road signs
روڈ کے سائن سمجھ سکے

Correct Answer: C react very quickly
فورا ردعمل دکھا سکے

Explanation: Be tolerant of older drivers. Poor eyesight and hearing could affect the speed with which they react to a hazard and may cause them to be hesitant.
بڑی عمر کے ڈرائیوروں کے لئے برداشت کا مظاہرہ کریں۔ کمزور نظراور سماعت ان کے لئے خطرے کے لئے ردعمل کی رفتار پر اثرانداز ہوتی ہیں اور ان کے ہچکچانے کا سبب بنتی ہیں۔

A By displaying a red light
سرخ لائٹ دکھا کر

B By displaying a stop sign
سٹاپ سائن سامنے رکھ کر

C By giving you an arm signal
بازو کا اشارہ دے کر

D By pointing to children on the opposite pavement
دوسری طرف فٹ پاتھ پر چلنے والے بچوں کی طرف اشارہ کرکے

Correct Answer: B By displaying a stop sign
سٹاپ سائن سامنے رکھ کر

Explanation: If a school crossing patrol steps out into the road with a stop sign you must stop. Don't wave anyone across the road and don't get impatient or rev your engine.
اگر اسکول کراسنگ پیٹرول سڑک پر آکر آپ کو روکنے کے لئے اشارہ کرتا ہے تو آپ رک جائیں۔ ہاتھ کے اشارے سے کسی کو سڑک پار کرنے کا مت کہیں اور بے صبری کا مظاہرہ نہ کریں اور نہ ہی اپنے انجن کو زیادہ ریس دیں۔

A At playground areas
کھیل کے میدان میں

B At the side of the road
سڑک کے کنارے

C In the window of a car taking children to school
بچوں کو اسکول لے کر جانے والی گاڑی کی کھڑکی پر

D On the rear of a school bus or coach
اسکول بس یا کوچ کے پیچھے

Correct Answer: D On the rear of a school bus or coach
اسکول بس یا کوچ کے پیچھے

Explanation: Vehicles that are used to carry children to and from school will be travelling at busy times of the day. If you're following a vehicle with this sign be prepared for it to make frequent stops. It might pick up or set down passengers in places other than normal bus stops.
وہ گاڑیاں جو بچوں کو اسکول لے جانے اور لے کر آنے کا کام کرتی ہیں دن کے مصروف وقت میں سفر کرتی ہیں اگر آپ کسی ایسی گاڑی کے پیچھے ہیں جس پر یہ نشان ہے تو اس بات کے لئے تیار رہئے کہ یہ باربار رکتی ہے۔ یہ عام بس کی نسبت زیادہ جگہ پر رک کر مسافروں کو بٹھاتی اور اٹھاتی ہیں۔

A They are harder to see
وہ مشکل سے نظر آتے ہیں

B They may slow down to let you turn
ہوسکتا ہے کہ وہ آہستہ ہوجائیں اور آپ کو مڑنے دیں

C They may want to turn into the side road
وہ شاید سائیڈ روڈ میں مڑنا چاہتے ہوں

D They might not see you turn
شاید وہ آپ کو مڑتے ہوئے نہ دیکھ سکیں

Correct Answer: A They are harder to see
وہ مشکل سے نظر آتے ہیں

Explanation: Cyclists and motorcyclists are smaller than other vehicles and so are more difficult to see. They can easily become hidden from your view by cars parked near a junction.
سائیکل اور موٹرسائیکل سوار باقی گاڑیوں کے مقابلے میں کافی چھوٹے ہوتے ہیں۔ اس لئے انہیں دیکھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ وہ آسانی سے جنکشن کے نزدیک کھڑی ہوئی گاڑیوں کے پیچھے آپ کی نظروں سے چھپ سکتے ہیں۔

Correct Answer: B
Explanation: This sign is used to enable pedestrians to walk free from traffic. It's often found in shopping areas.
یہ نشان پیدل چلنے والوں کو ٹریفک سے آزادانہ طور پر چلنے کے لئے استعمال ہوتا ہے یہ نشان اکثرخریداری کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

Correct Answer: B
Explanation: Stopping where this clearway restriction applies is likely to cause congestion. Allow the traffic to flow by obeying the signs.
جہاں پر راستہ چھوڑنے کی پابندی لاگو ہوتی ہے وہاں پر رکنا بھیڑ کے امکان کا باعث ہے۔ ان علامات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک کے بہاو کو جاری رہنے دیں۔

A Give way
راستہ دیں

B No through road
آگے سڑک بند ہے

C T-junction
ٹی جنکشن (T-junction)

D Turn left ahead
آگے جاکر بائیں طرف مڑیں

Correct Answer: C T-junction
ٹی جنکشن (T-junction)

Explanation: This type of sign will warn you of hazards ahead. Make sure you look at each sign and road markings that you pass, so that you do not miss any vital instructions or information. This particular sign shows there is a T-junction with priority over vehicles from the right.
اس طرح کے نشانات آگے خطرات کے بارے میں خبردار کریں گے۔ اس بات کا یقین کریں کہ آپ گزرتے ہوئے ہر نشان اور سڑک پر نشانات کو دیکھیں تاکہ آپ کوئی اہم معلومات یا ہدایات گزار نہ دیں۔ یہ مخصوص نشان ظاہر کرتے ہیں کہ یہاں ٹی جنکشن ہے جس پر دائیں طرف سے آنے والی گاڑیوں کو ترجیح حاصل ہے۔

A Adverse camber
ایڈورس کیمبر (Adverse camber) ہے

B Steep hill downwards
نیچے کی طرف بہت ڈھلوانی پہاڑی ہے

C Steep hill upwards
اوپر کی طرف کافی چڑھائی ہے

D Uneven road
آگے سڑک ناہموار ہے

Correct Answer: B Steep hill downwards
نیچے کی طرف بہت ڈھلوانی پہاڑی ہے

Explanation: This sign will give you an early warning that the road ahead will slope downhill. Prepare to alter your speed and gear. Looking at the sign from left to right will show you whether the road slopes uphill or downhill.
یہ علامت آپ کو پہلے سے خبردار کرتی ہے کہ آگے نیچے کی طرف سڑک پر ڈھلوان ہوگی۔ اپنی رفتار اور گیئر بدلنے کے لئے تیار رہیں۔ اس علامت کو بائیں سے دائیں دیکھنے سے پتہ چلے گا کہ ڈھلوان اوپر کی طرف ہے یا نیچے کی طرف۔

A When you have broken down
جب آپ کی گاڑی خراب ہوجائے

B When you need to park on the pavement
جب آپ کو فٹ پاتھ پر گاڑی پارک کرنی پڑے

C When you slow down quickly on a motorway because of a hazard ahead
جب آپ موٹروے پر تیزی سے اپنی رفتار کم کریں کیونکہ آگے خطرہ ہے

D When you wish to stop on double yellow lines
جب آپ ڈبل ییلو (yellow) لائن پر گاڑی روکیں

Correct Answer: A When you have broken down
جب آپ کی گاڑی خراب ہوجائے
, C When you slow down quickly on a motorway because of a hazard ahead
جب آپ موٹروے پر تیزی سے اپنی رفتار کم کریں کیونکہ آگے خطرہ ہے

Explanation: Hazard warning lights are fitted to all modern cars and some motorcycles. They should only be used to warn other road users of a hazard ahead.
خطرے سے خبردار کرنے والی بتیاں تمام جدید گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں لگی ہوتی ہیں۔ یہ صرف سڑک پار یا دوسرے لوگوں کو آگے خطرے سے خبردار کرنے کے لئے استعمال کرنی چاہئیں۔

A Cars only
صرف کاریں

B Motorcycles only
صرف موٹر سائیکلیں

C No cars
کاروں کواجازت نہیں

D No motorcycles
موٹر سائیکلوں کا داخلہ ممنوع ہے

Correct Answer: D No motorcycles
موٹر سائیکلوں کا داخلہ ممنوع ہے

Explanation: You must comply with all traffic signs and be especially aware of those signs which apply specifically to the type of vehicle you are using.
آپ کو ٹریفک کی تمام علامات پر عمل کرنا چاہئے اور خاص طور پر ان علامات سے باخبر رہیں جس قسم کی آپ گاڑی استعمال کررہے ہیں ان پر لاگو ہیں

A go around the cyclist on the junction
جنکشن کی جگہ تک سائیکل سوار کی ایک طرف سے ہوتے ہوئے جنکشن تک پہنچ جائیں

B hold back until the cyclist has passed the junction
جب تک سائیکل سوار جنکشن پار نہ کرلے آپ اس کے پیچھے رہیں

C overtake the cyclist before the junction
جنکشن کی جگہ سے پہلے سائیکل سوار سے آگے نکل جائیں

D pull alongside the cyclist and stay level until after the junction
جنکشن کی جگہ تک سائیکل سوار کے ساتھ چلیں

Correct Answer: B hold back until the cyclist has passed the junction
جب تک سائیکل سوار جنکشن پار نہ کرلے آپ اس کے پیچھے رہیں

Explanation: Make allowances for cyclists. Allow them plenty of room. Don't try to overtake and then immediately turn left. Be patient and stay behind them until they have passed the junction.
سائیکل سواروں کا خیال رکھیں۔ انہیں کافی زیادہ جگہ دیں۔ انہیں اوورٹیک کرنے کے فورا بعد بائیں مت مڑیں۔ صبر سے کام لیں اور ان کے پیچھے رہیں جب تک وہ جنکشن سے گزر نہ جائیں۔

A When parked for shopping on double yellow lines
جب ڈبل ییلو لائن پر گاڑی پارک کرکے خریداری کررہے ہوں

B When stopped and temporarily obstructing traffic
جب آپ عارضی طور پر رک کر ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہوں

C When travelling during darkness without headlights
جب رات کے وقت ہیڈ لائٹس کے بغیر سفر کررہے ہوں

D When travelling slowly because you are lost
رجب راستہ بھولنے پر آہستہ سفر کررہے ہوں

Correct Answer: B When stopped and temporarily obstructing traffic
جب آپ عارضی طور پر رک کر ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہوں

Explanation: You must not use hazard warning lights when moving, except when slowing suddenly on a motorway or unrestricted dual carriageway to warn the traffic behind.Never use hazard warning lights to excuse dangerous or illegal parking.
آپ کو چلتے ہوئے خطرے سے خبردار کرنے والی بتیوں کا استعمال پچھلی گاڑیوں کو خبردار کرنے کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے سوائے جب آپ موٹروے یا غیر ممنوعہ ڈیوول کیرج وے پر اچانک آہستہ ہوجائیں۔ خطرے سے خبردار کرنے والی بتیوں کو خطرناک یا غیر قانونی طور پر گاڑی کھڑی کرنے کے لئے ہزگز استعمال نہ کریں۔

A Accelerate and keep to the middle
اپنی رفتار تیز کردیں اور درمیان میں رہیں

B Accelerate looking to the left
اپنی رفتار تیز کردیں اور بائیں طرف دیکھتے رہیں

C Slow down and keep to the right
آہستہ ہوجائیں اور دائیں طرف رہیں

D Slow down and look both ways
آہستہ ہو جائیں اور دونوں طرف دھیان دیتے ہوئے نکلیں

Correct Answer: D Slow down and look both ways
آہستہ ہو جائیں اور دونوں طرف دھیان دیتے ہوئے نکلیں

Explanation: Be extra-cautious, especially when your view is restricted by hedges, bushes, walls and large vehicles etc. In the summer months these junctions can become more difficult to deal with when growing foliage may obscure your view.
ضرورت سے زیادہ خیال رکھیں جب آپ کو رکاوٹوں، جھاڑیوں، دیواروں، بڑی گاڑیوں وغیرہ کی وجہ سے ٹھیک دکھائی نہ دے رہا ہو۔گرمیوں کے مہینوں میں ان جنکشنوں پر چلنا اور بھی مشکل ہوجاتا ہے جب گرے ہوئے سوکھے پتے آپ کے دیکھنے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

A approach with care and keep to the left of the lorry
لوری کے پیچھے احتیاط سے گاڑی چلائیں اور اپنی گاڑی بائیں طرف رکھیں

B cautiously approach the lorry then pass on either side
احتیاط سے گاڑی کے پاس پہنچیں اور اسے کے دائیں یا بائیں جانب سے اوورٹیک کریں

C follow the lorry until you can leave the motorway
لوری کے پیچھے ڈرائیونگ کرتے رہیں جب تک موٹروے نہ چھوڑ دیں

D wait on the hard shoulder until the lorry has stopped
ہارڈ شولڈر پر انتظار کریں جب تک لوری کھڑی نہیں ہوجاتی

Correct Answer: A approach with care and keep to the left of the lorry
لوری کے پیچھے احتیاط سے گاڑی چلائیں اور اپنی گاڑی بائیں طرف رکھیں

Explanation: This sign is found on slow-moving or stationary works vehicles. If you wish to overtake, do so on the left, as indicated. Be aware that there might be workmen in the area.
یہ علامات آہستہ چلنے والی یا کھڑی ہوئی کام کرنے والی گاڑیوں پر ہوتا ہے۔ اگر آپ اوورٹیک کرنا چاہتے ہیں تو جیسے اشارہ دیا گیا ہے ویسے بائیں سے کریں۔ خبردار رہیں کیونکہ اس علاقے میں کام کرنے والےلوگ ہوسکتے ہیں۔

A Half-way up the battery
آدھی بیٹری تک

B Just above the cell plates
صرف سیل پلیٹ کے اوپر تک

C Just below the cell plates
صرف سیل پلیٹ کے نیچے تک

D The top of the battery
بیٹری کے اوپر تک

Correct Answer: B Just above the cell plates
صرف سیل پلیٹ کے اوپر تک

Explanation: Top up the battery with distilled water and make sure each cell plate is covered.
گاڑی کی بیٹری میں ڈسٹلڈ واٹر بھریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر سیل پلیٹ ڈوبی ہوئی ہے۔

A a broken-down vehicle
ایسی گاڑی جو خراب ہوگئی ہے

B a private ambulance
پرائیویٹ ایمبولنس

C a school bus
اسکول بس

D an ice cream van
آئس کریم وین

Correct Answer: C a school bus
اسکول بس

Explanation: Buses which carry children to and from school may stop at places other than scheduled bus stops. Be aware that they might pull over at any time to allow children to get on or off. This will normally be when traffic is heavy during rush hour.
اسکول سے بچوں کو لانے اور لے جانے والی بسیں بس سٹاپ کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی رک سکتی ہیں۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ بچوں کو اتارنے یا چڑھانے کے لئے کسی بھی وقت رک سکتی ہیں۔ یہ عام طور پر اس وقت ہوگا جب رش کے وقت زیادہ ٹریفک ہوگی۔

A both trams and cars can continue
ٹرامیں اور کاریں جاسکتی ہیں

B both trams and cars must stop
ٹراموں اور کاروں کو ضرور رکنا چاہئے

C cars must stop
کاروں کو ضرور رکنا چاہئے

D trams must stop
ٹراموں کو ضرور رکنا چاہئے

Correct Answer: D trams must stop
ٹراموں کو ضرور رکنا چاہئے

Explanation: The white light shows that trams must stop, but the green light shows that other vehicles may go if the way is clear. You may not live in an area where there are trams but you should still learn the signs. You never know when you may go to a town with trams.
سفید بتی کا مطلب ہے کہ ٹرامز رک جائیں لیکن سبز بتی کا مطلب ہے کہ باقی ٹریفک گزرسکتی ہے اگر راستہ صاف ہے۔ آپ شاید اس علاقے میں نہ رہتے ہوں جہاں ٹرامز ہوں لیکن پھر بھی آپ کو اشاروں کا پتہ ہونا چاہئے۔ آپ نہیں جانتے کہ کب آپ کو ٹرامز والے شہر میں جانا پڑجائے۔

A do an emergency stop
ایمرجنسی سٹاپ کریں

B go back to the main road
مین روڈ پر واپس چلے جائیں

C put on your hazard warning lights
اپنی گاڑی کی خطرے سے خبردار کرنے والی لائٹیں جلا دیں

D stop at a passing place
پاسنگ پلیس پر رک جائیں

Correct Answer: D stop at a passing place
پاسنگ پلیس پر رک جائیں

Explanation: You must take extra care when on single track roads. You may not be able to see around bends due to high hedges or fences. Proceed with caution and expect to meet oncoming vehicles around the next bend. If you do, pull into or opposite a passing place.
جب آپ ایک طرفہ سڑک پر ہوں تو زیادہ محتاط رہیں۔ اونچی رکاوٹوں یا بڑوں کے باعث ہوسکتا ہے کہ آپ کو موڑ پر دکھائی نہ دے۔ احتیاط سے آگے بڑھیں اور اگلے موڑ پہ آنے والی گاڑیوں کی امید رکھیں۔ اگر ایسا ہو تو گزرنے کی جگہ یا اس کے دوسری طرف رک جائیں۔

A Cyclists
سائیکل سوار

B Double-deck buses
دوہری چھت والی بس

C Farm tractors
زمین میں ہل چلانے والا ٹریکٹر

D Horse riders
گھڑسوار

E Learner car drivers
ڈرائیونگ سیکھنے والے لرنر ڈرائیور کو

F Motorcycles over 50cc
پچاس سی سی سے زیادہ طاقت رکھنے والی موٹر سائیکل

Correct Answer: A Cyclists
سائیکل سوار
, C Farm tractors
زمین میں ہل چلانے والا ٹریکٹر
, D Horse riders
گھڑسوار
, E Learner car drivers
ڈرائیونگ سیکھنے والے لرنر ڈرائیور کو

Explanation: In addition, motorways MUST NOT be used by pedestrians, motorcycles under 50 cc, certain slow-moving vehicles without permission, and invalid carriages weighing less than 254 kg (560 lbs).
اس کے ساتھ ساتھ راہگیروں، پچاس سی سی سے کم رفتار موٹر سائیکل سواروں، کچھ آہستہ چلنے والی گاڑیاں جنہیں اجازت نہ ہو اور ممنوع مال بردار گاڑیاں جن پر دو سو چون 254 کلو یا پانچ سو ساٹھ پاونڈ سے کم وزن ہو انہیں موٹروے ہرگز استعمال نہیں کرنی چاہئے۔

Correct Answer: C
Explanation: This sign is found at the entrance to a road that can only be used for access.
یہ علامات سڑک کے داخلی حصے پر پائی جاتی ہیں جو رسائی کے لئے استعمال ہوسکتی ہیں۔

A You will be able to use more direct routes
آپ زیادہ ڈائریکٹ راستہ استعمال کرسکتے ہیں

B You will do more stop-start driving
آپ کو باربار رکنا اور چلنا پڑے گا

C You will use far more fuel
آپ کو بہت زیادہ ایندھن استعمال کرنا ہوگا

D Your overall journey time will normally improve
آپ کا مجموعی طور پر سفری وقت بہتر رہے گا

Correct Answer: D Your overall journey time will normally improve
آپ کا مجموعی طور پر سفری وقت بہتر رہے گا

Explanation: When traffic travels at a constant speed over a longer distance, journey times normally improve. You may feel that you could travel faster for short periods but this won't generally improve your overall journey time. Signs will show the maximum speed at which you should travel.
سفر کے وقت عام طور پر بہتر ہوجاتا ہے جب ٹریفک کافی فاصلے تک مستقل رفتار سے چلتی ہے۔ آپ کو بعض اوقات ایسا لگے گا کہ آپ کچھ وقت کے لئے زیادہ تیز رفتار سے سفر کرسکتے ہیں لیکن اس سے آپ کے سفر کا مجموعی وقت بہتر نہیں ہوگا۔ اشارے آپ کو رفتار کی حد بتائیں گے جس پر آپ سفر کرسکتے ہیں۔

A Flushed complexion
گہرا رنگ

B Pale grey skin
پھیکی اور زرد پڑتی ہوئی جلد

C Slow pulse
آہستہ چلتی ہوئی نبض

D Warm dry skin
گرم اور خشک جلد

Correct Answer: B Pale grey skin
پھیکی اور زرد پڑتی ہوئی جلد

Explanation: The effects of shock may not be immediately obvious. Warning signs are rapid pulse, sweating, pale grey skin and rapid shallow breathing.
صدمے کے اثرات فورا ظاہر نہیں ہوتے ہیں۔ نبض کا تیزی سے چلنا، پسینہ آنا، جلد پیلی ہوجانا اور تیز گہری سانسیں لینا خطرے کی علامات ہیں۔

A No footpath
آگے کوئی فٹ پاتھ نہیں ہے

B No pedestrians
پیدل چلنے والے نہیں

C School crossing
آگے اسکول کراسنگ ہے

D Zebra crossing
آگے زیبرا کراسنگ ہے

Correct Answer: D Zebra crossing
آگے زیبرا کراسنگ ہے

Explanation: You need to be aware of the various signs that relate to pedestrians. Some of the signs look similar but have very different meanings. Make sure you know what they all mean and be ready for any potential hazard.
آپ کو راہگیروں سے متعلق مختلف علامات سے خبردار رہنے کی ضرورت ہوگی۔ کچھ علامات ایک جیسی لگتی ہیں لیکن ان کے مختلف مطلب ہوتے ہیں۔ اس بات کا یقین کرلیں کہ آپ کو پتہ ہے کہ ان سب کا مطلب کیا ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

Correct Answer: B
Explanation: This sign means that traffic can only travel in one direction. The others show different priorities on a two-way road.
یہ علامت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ٹریفک صرف ایک سمت میں ہی سفر کرسکتی ہے۔ دوسری علامت دو طرفہ سڑک پر مختلف ترجیحات کی نشاندہی کرتی ہے۔

A A false sense of confidence
جھوٹا اعتماد

B Faster reactions
تیز رد عمل

C Greater awareness of danger
خطرے سے زیادہ باخبر ہونا

D Less control
گاڑی کے کنٹرول میں کمی آجاتی ہے

E Poor judgement of speed
رفتار کا غلط اندازہ

Correct Answer: A A false sense of confidence
جھوٹا اعتماد
, D Less control
گاڑی کے کنٹرول میں کمی آجاتی ہے
, E Poor judgement of speed
رفتار کا غلط اندازہ

Explanation: You must understand the serious dangers of mixing alcohol with driving or riding. Alcohol will severely reduce your ability to drive or ride safely. Just one drink could put you over the limit. Don't risk people's lives - DON'T DRINK AND DRIVE OR RIDE!
آپ کو شراب کے ساتھ گاڑی چلانے یا سواری کرنے سے سنگین خطرات کو سمجھنا چاہئے۔ شراب آپ کی محفوظ طور پر گاڑی چلانے کی قابلیت کو بہت کم کردیتا ہے۔ صرف ایک ڈرنک ہی آپ کو آپے سے باہر کرسکتی ہے۔ لوگوں کی جان کو خطرے میں مت ڈالیں۔ پی کر گاڑی مت چلائیں۔

A Anti-freeze level
اینٹی فریز لیول

B Battery water level
بیٹری کے پانی کا لیول

C Brake fluid level
بریک آئل لیول

D Radiator coolant level
ریڈی ایٹر کولنٹ لیول

Correct Answer: C Brake fluid level
بریک آئل لیول

Explanation: You should carry out frequent checks on all fluid levels but particularly brake fluid. As the brake pads or shoes wear down the brake fluid level will drop. If it drops below the minimum mark on the fluid reservoir, air could enter the hydraulic system and lead to a loss of braking efficiency or complete brake failure.
آپ کو سارے تیل کی مقداریں تھوڑے تھوڑے عرصے بعد دکھانی چاہئیں خاص طور پر بریک کے تیل کی اور بریک پیڈ کے خراب ہونے کے ساتھ ساتھ بریک کے تیل کی مقدار بھی گر جائے گی۔اگر یہ تیل کے ذخائر پر لگے کم از کم نشان سے نیچے چلا جائے تو ہائیڈرولائٹ سسٹم میں ہوا داخل ہوسکتی ہے جو بریک کی کارکردگی یا بریک کے مکمل کراب ہونے کے نقصان کا باعث بنی ہے۔

A even when street lights are not lit
اگرچہ سٹریٹ لائٹس ابھی تک نہ جلی ہوں

B only when others have done so
صرف اس وقت جب دوسروں نے اپنی گاڑی کی لائٹیں جلائی ہوں

C only when street lights are lit
صرف اس وقت جب سٹریٹ لائٹس چل رہی ہوں

D so others can see you
تاکہ دوسرے آپ کو دیکھ سکیں

Correct Answer: A even when street lights are not lit
اگرچہ سٹریٹ لائٹس ابھی تک نہ جلی ہوں
, D so others can see you
تاکہ دوسرے آپ کو دیکھ سکیں

Explanation: Your headlights and tail lights help others on the road to see you. It may be necessary to turn on your lights during the day if visibility is reduced, for example due to heavy rain. In these conditions the light might fade before the street lights are timed to switch on. Be seen to be safe.
آپ کی ہیڈ لائٹس اور پچھلی بتیاں سڑک پر آپ کو دکھائی دینے میں دوسروں کی مدد کرتی ہیں۔ دن کے وقت اگر دکھائی کم دے رہا ہو مثال کے طور پر تیز بارش کی وجہ سے بتیاں جلانا ضروری ہوجاتاہے۔اس طرح کے حالات میں سٹریٹ لائٹس جلنے سے پہلے روشنی مدھم پڑسکتی ہے۔ محفوظ رہنے کے لئے دکھائی دیں

A Driver error
ڈرائیور کی غلطی

B Other vehicles
دوسری گاڑیاں

C Pedestrians
پیدل چلنے والے لوگ

D Worn tyres
گھسے ہوئے ٹائر

Correct Answer: A Driver error
ڈرائیور کی غلطی

Explanation: A skid happens when the driver changes the speed or direction of their vehicle so suddenly that the tyres can't keep their grip on the road.Remember that the risk of skidding on wet or icy roads is much greater than in dry conditions.
جب ڈرائیور اپنی گاڑی کی رفتار اور سمت کو اچانک تبدیل کرتے کہ پہئے سڑک پر اپنی گرفت قائم نہیں رکھ سکتے تو گاڑی پھسل جاتی ہے۔ یاد رکھیں کہ گیلی اور برفیلی سڑکوں پہ گاڑی کے پھسلنے کا خشکی کی حالت سے زیادہ ہوتا ہے

A brake firmly and not turn the steering wheel
مضبوطی سے بریک لگائیں اور سٹیئرنگ ویل کو نہ گھمائیں

B brake firmly and steer to the left
زور سے بریک لگائیں اور اپنی گاڑی کو بائیں جانب موڑیں

C steer carefully to the left
سٹیئرنگ کو احتیاط سے بائیں طرف گھمائیں

D steer carefully to the right
سٹیئرنگ کو احتیاط سے دائیں طرف گھمائیں

Correct Answer: D steer carefully to the right
سٹیئرنگ کو احتیاط سے دائیں طرف گھمائیں

Explanation: Steer into the skid but be careful not to overcorrect with too much steering. Too much movement may lead to a skid in the opposite direction. Skids don't just happen, they are caused. The three important factors in order are the driver, the vehicle and the road conditions.
گاڑی کے پھسلتے وقت سٹیئرنگ کا استعمال کریں لیکن محتاط رہیں کہ اپنے آپ کو ٹھیک کرنے کے لئے بہت زیادہ سٹیئرنگ کا استعمال نہ کریں۔بہت زیادہ حرکت مخالف سمت میں پھسلنے کی طرف لے جاسکتی ہے۔ گاڑی کا پھسلنا خود ہی واقع نہیں ہوتا۔ یہ کسی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس کے تین اہم عوامل ہیں: ڈرائیور، گاڑی اور سڑک کی حالت

A Allow the cyclist time and room
سائیکل والے کو کافی وقت اور جگہ دیں

B Tap your horn and drive through first
ہارن بجائیں اور پہلے نکل جائیں

C Try to move off before the cyclist
کوشش کریں کہ سائیکل والے سے پہلے نکل جائیں

D Turn right but give the cyclist room
دائیں طرف ہوجائیں لیکن سائیکل سوار کو جگہ دیں

Correct Answer: A Allow the cyclist time and room
سائیکل والے کو کافی وقت اور جگہ دیں

Explanation: Hold back and allow the cyclist to move off. In some towns, junctions have special areas marked across the front of the traffic lane. These allow cyclists to wait for the lights to change and move off ahead of other traffic.
پیچھے رکے رہیں اور سائیکل سواروں کو چلنے دیں۔بعض شہروں میں جنکشنز میں کچھ مخصوص جگہوں کی نشاندہی ٹریفک لین کے سامنے کی گئی ہوتی ہے یہ سائیکل سواروں کو اجازت دیتی ہیں کہ وہ لائٹس کے تبدیل ہونے کا انتظار کریں اور دوسری ٹریفک کے آگے چلیں

A change down to first gear
پہلے گیئر میں گاڑی چلائیں

B give a 'slowing down' arm signal
ہاتھ سے آہستہ ہونے کا اشارہ دیں

C look for motorcyclists filtering through the traffic
پیچھے سے ٹریفک کے درمیان سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں پر نظر رکھیں

D sound the horn
ہارن بجائیں

Correct Answer: C look for motorcyclists filtering through the traffic
پیچھے سے ٹریفک کے درمیان سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں پر نظر رکھیں

Explanation: In this situation motorcyclists could be passing you on either side. Always check before you change lanes or change direction.
اس صورتحال میں موٹر سائیکل سوار کسی بھی طرف سے آپ کو پاس کرسکتا ہے۔ ہمیشہ اپنی سمت اور لائن تبدیل کرنے سے پہلے جائزہ لے لیں

A flash your headlights
اپنی گاڑی کی ہیڈ لائٹیں فلیش کریں

B sound your horn
اپنی گاڑی کا ہارن بجائیں

C switch on your hazard lights
اپنی گاڑی کی خطرے والی لائٹیں جلائیں

D switch on your headlights
اپنی گاری کی ہیڈ لائٹیں جلا دیں

Correct Answer: C switch on your hazard lights
اپنی گاڑی کی خطرے والی لائٹیں جلائیں

Explanation: Using your hazard lights, as well as brake lights, will give following traffic an extra warning of the problem ahead. Only use them for long enough to ensure that your warning has been seen.
جب آپ بریک لائٹس اور ہیزرڈ لائٹس بیک وقت استعمال کرتے ہیں تو پیچھے آنے والی ٹریفک کو آگے آنے والے خطرے کے بارے میں ایک اضافی وارننگ ملتی ہے۔ اسے اتنی دیر تک ہی استعمال کریں جتنی دیر تک آپ کو یقین ہوجائے کہ آپ کی وارننگ دیکھ لی گئی ہے

A Move out and accelerate hard
باہر کی طرف نکل کر اپنی گاڑی کی رفتار تیز کردیں

B Move out slowly
گاڑی آہستہ آہستہ باہر کی طرف نکالیں

C Pull out before the vehicle reaches the junction
گاڑی کے جنکشن پر پہنچنے سے پہلے آپ گاڑی نکال لیں

D Wait until the vehicle starts to turn in
اس وقت تک انتظار کریں جب تک گاڑی اندر کو مڑ نہ جائے

Correct Answer: D Wait until the vehicle starts to turn in
اس وقت تک انتظار کریں جب تک گاڑی اندر کو مڑ نہ جائے

Explanation: Other road users may give misleading signals. When you're waiting at a junction don't emerge until you're sure of their intentions.
سڑک استعمال کرنے والے دوسرے لوگ غلط اشارے دے سکتے ہیں۔ جب آپ جنکشن پر انتظار کررہے ہوں تو اس وقت تک نہ نکلیں جب تک آپ کو ان کے ارادوں کا علم نہ ہو۔

A listen to very loud music
بہت اونچی آواز میں میوزک سنتے ہیں

B look at the door mirrors
دروازے کے شیشوں میں دیکھتے ہیں

C switch on the heated rear window
پچھلی کھڑکی کا ہیٹر آن کرتے ہیں

D use a mobile phone
موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں

Correct Answer: A listen to very loud music
بہت اونچی آواز میں میوزک سنتے ہیں
, D use a mobile phone
موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں

Explanation: Distractions which cause you to take your hands off the steering wheel or your eyes off the road are potentially dangerous. You must be in full control of your vehicle at all times.
کسی بھی خیال میں دھیان بٹ جانے کی بنا پرآپ کا ہاتھ سٹیئرنگ ویل سے ہٹ جائے یا آپ کی نگاہ سڑک سے ہٹ جائے تو یہ صورتحال انتہائی زیادہ خطرناک ہے۔ آپ کو ہر وقت اپنی گاڑی کو اپنی گرفت میں رکھنا چاہئے

A be useful when towing a trailer
جب آپ ایک ٹریلر گھینچ رہے ہوں تو یہ فائدہ مند ہوگی

B dazzle other drivers
دوسرے ڈرائیوروں کی آنکھوں میں روشنی لگے گی

C give extra protection
اس سے زیادہ حفاظت ہوگی

D make following drivers keep back
پیچھے آنے والے ڈرائیوروں کو فاصلے پر رکھے گی

Correct Answer: B dazzle other drivers
دوسرے ڈرائیوروں کی آنکھوں میں روشنی لگے گی

Explanation: Rear fog lights shine brighter than normal rear lights so that they show up in reduced visibility. When the weather is clear they could dazzle the driver behind, so switch them off.
پچھلی فوگ لائٹس عام پچھلی بتیوں کی نسبت زیادہ تیز ہوتی ہیں تاکہ جب کم دکھائے دے تو یہ دکھائی دی جاسکیں۔ جب موسم صاف ہوجائے تو یہ پیچھے آنے والے ڈرائیوروں کو چندھیا سکتی ہیں اسی لئے انہیں بند کردیں

A at night
رات کو

B in fog
دھند میں

C in strong winds
آندھی یا طوفان میں

D in the rain
بارش میں

Correct Answer: D in the rain
بارش میں

Explanation: Extra care should be taken in wet weather as, on wet roads, your stopping distance could be double that necessary for dry conditions.
گیلے موسم میں زیادہ احتیاط کرنی چاہئے کیونکہ گیلی سڑک پر آپ کا اور گاڑی روکنے کا مقررہ فاصلہ خشک موسم کی نسبت دگنا ہوجاتا ہے

A To avoid damage to the indicator relay
تاکہ انڈیکیٹر ریلے کو نقصان نہ پہنچے

B To avoid dazzling other road users
تاکہ سڑک استعمال کرنے والے دوسرے لوگوں کی آنکھیں روشنی سے چندھیا نہ جائیں

C To avoid flattening the battery
بیٹری کو ختم ہونے سے بچانے کے لئے

D To avoid misleading other road users
تاکہ سڑک استعمال کرنے والے دوسرے لوگوں کو غلط فہمی نہ ہو

Correct Answer: D To avoid misleading other road users
تاکہ سڑک استعمال کرنے والے دوسرے لوگوں کو غلط فہمی نہ ہو

Explanation: Leaving your indicators on could confuse other road users and may even lead to a crash. Be aware that if you haven't taken a sharp turn your indicators may not self-cancel and you will need to turn them off manually.
اپنے اشاروں کا جلتا چھوڑنا دوسرے سڑک استعمال کرنے والوں کے لئے الجھن کا سبب بن سکتا ہے حتی کہ یہ کسی حادثے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ اگر آپ زیادہ نہیں مڑے ہیں تو آپ کے اشارے خود بخود بند نہیں ہوں گے اور آپ کو انہیں خود بند کرنے کی ضرورت ہوگی

A being towed along a road
کسی روڈ پر ایک گاڑی دوسری گاڑی کو کھینچ رہی ہو

B broken down and causing an obstruction
گاڑی خراب ہو اور رکاوٹ بن رہی ہو

C faulty and moving slowly
گاڑی خراب ہو اور آہستہ چل رہی ہو

D reversing into a side road
سائیڈ روڈ پر ریورس کررہے ہوں

Correct Answer: B broken down and causing an obstruction
گاڑی خراب ہو اور رکاوٹ بن رہی ہو

Explanation: Don't use hazard lights as an excuse for illegal parking. If you do use them, don't forget to switch them off when you move away. There must be a warning light on the control panel to show when the hazard lights are in operation.
خطرے سے خبردار کرنے والی بتیاں غیر قانونی طور پر گاڑی کھڑی کرکے بہانے کے طور پر استعمال مت کریں۔ اگر آپ انہیں استعمال کریں تو گاڑی چلانے سے پہلے انہیں بند کرنا نہ بھولیں۔ جب آپ خطرے سے خبردار کرنے والی بتیاں استعمال کررہے ہوتے ہیں تو کنٹرول پینل پر ایک خبردار کرنے والی بتی جل جاتی ہے۔

A leave the engine running
انجن کو چلتا چھوڑ دیں

B lock it and remove the key
لاک کرکے چابی نکال لیں

C park near a traffic warden
ٹریفک وارڈن کے قریب گاڑی کھڑی کریں

D switch the engine off but leave the key in
انجن کو بند کردیں مگر چابی اندر چھوڑ دیں

Correct Answer: B lock it and remove the key
لاک کرکے چابی نکال لیں

Explanation: Always switch off the engine, remove the key and lock your car, even if you are only leaving it for a few minutes.
ہمیشہ گاڑی کے انجن کو بند کردیں۔ چابی نکال لیں اور گاڑی لاک کردیں اگرچہ آپ چند منٹوں کے لئے ہی کیوں نہ جارہے ہوں۔

A accelerating as quickly as possible
جتنا جلدی ممکن ہوسکے تیزی سے گاڑی کی رفتار بڑھا کر

B choosing a fuel-efficient vehicle
ایسی گاڑی استعمال کریں جو کم ایندھن استعمال کرتی ہو

C driving in as high a gear as possible
جتنے اونچے گیئر میں ہوسکے گاڑی چلا کر

D having your vehicle regularly serviced
باقاعدگی سے اپنی گاڑی کی سروس کراکے

E making a lot of short journeys
چھوٹے سفر کے لئے گاڑی کو زیادہ استعمال کرنا

Correct Answer: A accelerating as quickly as possible
جتنا جلدی ممکن ہوسکے تیزی سے گاڑی کی رفتار بڑھا کر
, E making a lot of short journeys
چھوٹے سفر کے لئے گاڑی کو زیادہ استعمال کرنا

Explanation: For short journeys it may be quicker to walk, or cycle, which is far better for your health. Time spent stationary in traffic with the engine running is damaging to health, the environment and expensive in fuel costs.
چھوٹے سفر کے لئے پیدل چلنا یا سائیکل چلانا آپ کی صحت کے لئے اچھا ہے۔ رکی ہوئی ٹریفک میں انجن کا چلنا صحت اور ماحول کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے اور ایندھن کا خرچہ بھی بڑھاتا ہے۔

A Pull up on the hard shoulder and wave traffic down
ہارڈ شولڈر پہ جاکر ٹریفک کو رکنے کا اشارہ کریں

B Stop at the next emergency telephone and contact the police
اگلے ایمرجنسی فون پر رک جائیں اور پولیس سے رابطہ کریں

C Stop on the motorway and put on hazard lights while you pick it up
موٹر وے پر گاڑی روک لیں اور خطرے سے خبردار کرنے والی لائٹیں جلا لیں جب آپ سامان اٹھا رہے ہوں

D Walk back up the motorway to pick it up
واپس موٹر وے پر پیدل چل کر اٹھا لیں

Correct Answer: B Stop at the next emergency telephone and contact the police
اگلے ایمرجنسی فون پر رک جائیں اور پولیس سے رابطہ کریں

Explanation: If any object falls onto the motorway carriageway from your vehicle pull over onto the hard shoulder near an emergency telephone and phone for assistance. Don't stop on the carriageway or attempt to retrieve anything.
اگر موٹروے پر آپ کی گاڑی سے کوئی چیز گر جائے تو ایمرجنسی فون کے نزدیک ہارڈ شولڈر پر رک جائیں اور مدد کے لئے فون کریں۔ آپ پولیس یا ہائی وے ایجنسی کے کنٹرول سینٹر سے رابطے میں ہوں گے۔ سڑک کے درمیان مت رکیں۔ سڑک کے درمیان رک کر کوئی بھی چیز اٹھانے کی کوشش مت کریں۔

A accelerate past the vehicles in the left-hand lane
بائیں طرف کی لین میں موجود گاڑیوں سے تیز رفتار سے آگے نکل جائیں

B be wary of cars on your right cutting in
ان گاڑیوں سے ہوشیار رہیں جو دائیں طرف کی لین میں داخل ہورہی ہیں

C move across and continue in the right-hand lane
دائیں ہاتھ والی لین میں ہوکر سفر جاری رکھیں

D pull up on the left-hand verge
بائیں ہاتھ کے کنارے پر ہوجائیں

E slow down, keeping a safe separation distance
درست فاصلہ رکھتے ہوئے اپنی رفتار کو کم کرلیں

Correct Answer: B be wary of cars on your right cutting in
ان گاڑیوں سے ہوشیار رہیں جو دائیں طرف کی لین میں داخل ہورہی ہیں
, E slow down, keeping a safe separation distance
درست فاصلہ رکھتے ہوئے اپنی رفتار کو کم کرلیں

Explanation: Allow the traffic to merge into the nearside lane. Leave enough room so that your separation distance is not reduced drastically if a vehicle pulls in ahead of you.
ٹریفک کو اپنے ساتھ لین میں شامل ہونے دیں۔ اتنی جگہ چھوڑیں کہ کوئی گاڑی آپ کے آگے آتی ہے تو آپ کے دور رہنے کا فاصلہ ایک دم کم نہ ہوجائے۔

A at more than 40 mph
چالیس میل گی گھنٹہ کی رفتار پر

B on the motorway
موٹروے پر ڈرائیونگ مت کریں

C on your own
اکیلے گاڑی نہ چلائیں

D under the age of 18 years at night
رات کے وقت اگر عمر اٹھارہ سال سے کم ہو

E with passengers in the rear seats
پچھلی سیٹ پر مسافر کو بٹھا کر

Correct Answer: B on the motorway
موٹروے پر ڈرائیونگ مت کریں
, C on your own
اکیلے گاڑی نہ چلائیں

Explanation: When you have passed your practical test you will be able to drive on a motorway. It is recommended that you have instruction on motorway driving before you venture out on your own. Ask your instructor about this.
جب آپ اپنے پریکٹکل ٹیسٹ پاس کریں تو آپ موٹروے پر گاڑی چلا سکتے ہیں۔ خود گاڑی چلانے سے پہلے یہ تجویز دی جاتی ہے کہ آپ موٹر وے پر گاڑی چلانے کے لئے ہدایات لے لیں۔ اپنے انسٹرکٹر سے اس بات کی ہدایات لے لیں۔

A Do a U-turn
یوٹرن کرلیں

B Drive into a side road and reverse into the main road
ایک سائیڈ روڈ میں جائٰیں اور پھر مین روڈ میں گاڑی ریورس کریں

C Find a quiet side road to turn round in
ایک کم رش والی سائیڈ روڈ تلاش کریں جس میں گاڑی موڑ سکیں

D Get someone to stop the traffic
کسی سے کہیں کہ وہ ٹریفک کو روک دے

Correct Answer: C Find a quiet side road to turn round in
ایک کم رش والی سائیڈ روڈ تلاش کریں جس میں گاڑی موڑ سکیں

Explanation: Make sure you carry out the manoeuvre without causing a hazard to other vehicles. Choose a place to turn which is safe and convenient for you and for other road users.
اس بات کا یقین کرلیں کہ آپ دوسرے لوگوں کے لئے خطرے کا باعث بنے بغیرحرکت کریں۔ ایسی جگہ کا انتخاب کریں جو آپ کے اور سڑک پر دوسرے لوگوں کے لئے محافظ اور آسان ہو۔

A be an approved driving instructor
منظور شدہ ڈرائیونگ انسٹرکٹر ہوں

B be at least 21 years old
آپ کی عمر کم از کم اکیس سال ہو

C have held a full licence for at least 3 years
آپ کے پاس کم از کم تین سال سے فل ڈرائیونگ لائسنس ہو

D hold an advanced driving certificate
آپ کے پاس ایڈوانس ڈرائیونگ سرٹیفیکیٹ ہو

Correct Answer: B be at least 21 years old
آپ کی عمر کم از کم اکیس سال ہو
, C have held a full licence for at least 3 years
آپ کے پاس کم از کم تین سال سے فل ڈرائیونگ لائسنس ہو

Explanation: Don't just take someone's word that they are qualified to supervise you. The person who sits alongside you while you are learning should be a responsible adult and an experienced driver.
صرف کسی کی بات پر یقین مت کریں کہ وہ آپ کو سکھانے کے قابل نہیں۔ جب آپ سیکھ رہے ہوں تو بندہ آپ کے ساتھ بیٹھا ہے وہ ذمہ دار، بالغ اور تجربہ کار ڈرائیور ہونا چاہئے

A Deactivate all front and rear airbags
تمام اگلے اور پچھلے ایئر بیگ ڈی ایکٹی ویٹ یعنی بند کردیں

B Make sure all the child safety locks are off
اس بات کا خیال کرلیں کہ تمام چائلڈ سیفٹی لاک بند ہیں

C Make sure any front passenger airbag is deactivated
خیال رکھیں کہ اگلی مسافر سیٹ کا ایئر بیگ ڈی ایکٹی ویٹ یعنی بند کردیں

D Recline the front passenger seat
اگلی سیٹ کو پیچھے کی جانب کھول لیں

Correct Answer: C Make sure any front passenger airbag is deactivated
خیال رکھیں کہ اگلی مسافر سیٹ کا ایئر بیگ ڈی ایکٹی ویٹ یعنی بند کردیں

Explanation: You MUST deactivate any frontal passenger airbag when using a rear-facing baby seat in a front passenger seat. It is ILLEGAL if you don't. If activated in a crash it could cause serious injury or death. Ensure you follow the manufacturers instructions. In some cars this is now done automatically.
آپ کو لازمی طور پر سامنے والے مسافر کی سیٹ کا ایئر بیگ غیر فعال کردینا چاہئے۔ جب آپ پچھلی طرف منہ والی بچوں کی سیٹ استعمال کررہے ہوں یہ غیر قانونی ہے۔ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے، اگر یہ ایئر بیگ فعال ہے تو تصادم کی صورت میں یہ سنگین چوٹ یا موت کا سبب بن سکتا ہے۔ مینوفیکچرز کی ہدایت پر عمل کرنا یقینی بنایئے۔ آج کل یہ کچھ کاروں میں خود کار ہوتا ہے۔

A change down to a lower gear
نچلے گیئر میں گاڑی چلائیں

B check your tyre pressures
ٹائر کا پریشر چیک کریں

C make sure your radio is tuned to the frequency shown
اس بات کی تسلی کریں کہ آپ کا ریڈیو مطلوبہ فریکوینسی ( frequency) پر چل رہا ہے

D put on your sunglasses and use the sun visor
اپنی دھوپ کی عینک لگا لیں اور سن ویزر کا استعمال کریں

Correct Answer: C make sure your radio is tuned to the frequency shown
اس بات کی تسلی کریں کہ آپ کا ریڈیو مطلوبہ فریکوینسی ( frequency) پر چل رہا ہے

Explanation: On the approach to tunnels a sign will usually show a local radio channel. It should give a warning of any incidents or congestion in the tunnel ahead. Many radios can be set to automatically pick up traffic announcements and local frequencies. If you have to tune the radio manually don't be distracted while doing so. Incidents in tunnels can lead to serious casualties. The greatest hazard is fire. Getting an advance warning of problems could save your life and others.
سرنگوں پر پہنچتے ہوئے عام طور پر ایک علامت مقامی ریڈیو چینل پر دکھائی جائے گی۔ یہ آپ کو سرنگ میں آگے کسی حادثے یا رکاوٹ میں بھی خبردار کرے گی۔ بہت سارے ریڈیوز خودبخود علامات اور مقامی فریکوئنسی پکڑ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ریڈیو خود سیٹ کرنا پڑے تو ایسا کرتے ہوئے اپنی توجہ مت ہٹنے دیں۔ سرنگ میں حادثات سنگین ہلاکتوں کا باعث بن سکتے ہیں۔ سب سے بڑا خطرہ آگ کا ہے۔ مسائل سے پہلے ہی خبرار ہونا آپ کی اور دوسروں کی جان بچا سکتا ہے۔